نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے، وسیم اکرم

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 27 نومبر 2020
کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات سب کیلئے ضروری ہیں،وسیم اکرم۔ فوٹو:فائل

کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات سب کیلئے ضروری ہیں،وسیم اکرم۔ فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان کے سابق کپتان و لیجنڈ بالر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی  کرکٹرز کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی  کرکٹرز کو چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے، کرکٹرز بچے تو نہیں ہیں ہر چیز کے لیے بندہ ان کے پیچھے لگادیا جائے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے افراد کو بتادیا گیا تھا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے، پھر بھی کرکٹرز ایک دوسرے سے ملتے رہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات سب کے لیے ضروری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز مشکل ضرور ہوگی کیوں کہ کیویز اچھی فارم میں ہیں، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔