زندگی میں پاکستان کا عیسائی وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

آئی این پی  جمعرات 26 دسمبر 2013
اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے چاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی ۔فوٹو : فائل

اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے چاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی ۔فوٹو : فائل

اسلام آ باد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں پاکستان کا عیسائی وزیراعظم دیکھنا چاہتاہوں،ملک کوقائد اعظم کا پاکستان بناکررہیں گے۔

چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے، بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پرکرسمس ڈے اور یوم قائد اعظم کے حوالے سے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آج کے روز حضرت عیسیٰ کی ولادت پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں کسی عیسائی کو پاکستان کا وزیراعظم بنتے دیکھوں،علاوہ ازیں 25 دسمبرکو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہونے کے حوالے سے انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے چاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔