شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے، گلوکارہ عینی

آئی این پی  جمعرات 26 دسمبر 2013
میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے شادی جلد بازی میں کی جس کی وجہ سے میں کامیاب نہیں ہو سکی،گلوکارہ۔فوٹو:فائل

میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے شادی جلد بازی میں کی جس کی وجہ سے میں کامیاب نہیں ہو سکی،گلوکارہ۔فوٹو:فائل

لاہور: گلوکارہ عینی نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے اب ماضی میں جھانکنے کی بجائے مستقبل کو دیکھ رہی ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ عینی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہوں لیکن کسی سے کسی بھی وقت کوئی بھول ہو سکتی ہے اور میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ میں نے شادی جلد بازی میں کی جس کی وجہ سے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اب مجھے شادی کے نام سے بھی خوف آتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ میں آجکل اپنی ساری توجہ گلوکاری پر دے رہی ہوں اور کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی اور نہ ہی ماضی میں جھانکنا چاہتی ہوں بلکہ مستقبل کی طرف دیکھتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔