- زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار
- سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد میں ڈرامائی کمی
- حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا، ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو بیٹے سمیت شراب اسمگلنگ کیس میں نامزد

رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکار غیر قانونی سرگرمی میں پائے گئے۔ فوٹو:فائل
کراچی: پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کو بیٹے سمیت شراب اسمگلنگ کیس میں نامزد کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شراب کی منظم بلیک میں فروخت کے تانے بانے سانگھڑ جونیجو خاندان سے نکل آئے اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کو بھی بطور ملزم نامزد کردیا گیا ہے، کیس میں ان کے بیٹے غیاث جونیجو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایم این اے روشن جونیجو کو تفتیش جوائن کرنے کی ہدایت کردی ہے، جب کہ ایم این اے روشن جونیجو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کرلی ہے۔
اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کسٹم نے عدالت میں عبوری چالان جمع کرایا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان نے شراب کے کنٹینر کے آگے پیچھے پولیس اسکوارڈ لگا کر حیدر آباد ٹول پلازہ کراس کرنے کی کوشش کی، اور بتایا گیا کہ ایک سرکاری کار کے ذریعے روشن جونیجو کے گاؤں پانی اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، سرکاری کار 2014 میں وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر اصغر جونیجو کو دی گئی، اب یہ گاڑی کس کے زیر استعمال ہے سندھ حکومت بتانے سے گریز کررہی ہے۔
چالان میں تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ کسٹم حکام نے 6 ہزار شراب کی بوتلیں برآمد کیں اور یہ شراب سفارتی استثنیٰ کی آڑ میں اسمگل کی گئی، ملزمان اسثتنیٰ کی آڑ میں شراب کی بلیک میں فروخت کرتے تھے، اور پکڑی جانے والی شراب 23 اور 24 ستمبر کی درمیانی شب اسمگل کی جا رہی تھی۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی حیدرآباد کی رپورٹ مکمل ہوچکی، اور رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکار غیر قانونی سرگرمی میں پائے گئے۔ پولیس کانسٹیبل شعیب اور عرفان علی سمیت نوید یامین، روبینہ ِگل، خرم دادو، خرم حیسن نقوی، محمد سہیل کلئیرنگ ایجنٹ اور دیگر کو ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔