- حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
- امریکا میں چرچ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
- شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا
- لاہورمیں گاڑی نے 4 بچیوں کوکچل ڈالا،2 جاں بحق
- فوری انتخابات پر مشاورت، وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات آج ہوگی
- روزانہ بلیوبیری کھانے سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
- ایشیا کپ کا وقت پر انعقاد منتظمین کیلیے دردِ سر بن گیا
- روم ویمنز ٹینس؛ ایگا نے میدان مارلیا، لگاتار پانچویں ٹرافی پر قبضہ
سیمی راحیل کا سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کا معاوضہ کم ملنے پرشدید ردعمل

یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے۔یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔، اداکارہ
سینئراداکارہ سیمی راحیل نے پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے ایک پروگرام میں شرکت کا معاوضہ صرف 1400 روپے ادا کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے.
سیمی راحیل نے یوم آزادی کی مناسب سے پی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان کے ساتھ سلمان شاہد بھی تھے اور یہ پروگرام پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوا تھا۔ سیمی راحیل نے انسٹاگرام پر چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” یہ چیک اس چیز کا اعتراف ہے کہ ریاست اپنے فنکاروں کو کس قدر پیار کرتی ہے”، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل کس قدر خوفناک ہے۔
اسی سسلسلہ میں سیمی راحیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پی ٹی وی پر کام کیوں نہیں کرتے؟ پی ٹی وی پرائیویٹ چینلزکے مقابلے کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے اس کا اندازہ یہ چیک دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی نے اچھا کیا مذاق ہے۔ یہاں کسی فنکار کی کوئی عزت نہیں ہے۔یہ لوگ فنکاروں کو گاجرمولی کی طرح سمجھتے ہیں۔ سیمی راحیل نے مزید کہا کہ جو ان کے من پسند لوگ ہوتے ہیں انہیں پیسے بھی ملتے ہیں اور ایوارڈ بھی، ریما اور میرا کو تو لاکھوں روپے ملتے ہیں لیکن سینئر فنکاروں کے یہ سلوک ہورہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔