فلم ’’مین آف دی میچ‘‘ کی شوٹنگ آئندہ سال ہوگی، ہمایوں سعید

کلچرل رپورٹر  جمعرات 26 دسمبر 2013
فلم میں شاہد آفریدی ہوں کی کامیابی کے بعد پاکستان میں سنیما انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا ہے ،ہمایوں سعید۔ فوٹو: فائل

فلم میں شاہد آفریدی ہوں کی کامیابی کے بعد پاکستان میں سنیما انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا ہے ،ہمایوں سعید۔ فوٹو: فائل

کراچی: ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف ادکار ہمایوں سعید ایک ماہ سے زائد امریکا میں قیام کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

امریکا کے دورے کے دوران انھوں نے سلطانہ صدیقی کی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا جس میں ان کے ساتھ مائرہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ،شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید اور مائرہ خان کے سین کے ساتھ گانے بھی فلم بند کیے گئے، وطن واپسی پر انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنی ذاتی فلم کی لوکیشنز ضرور منتخب کی ہیں لیکن ابھی فلم کا آغاز نہیں کیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم’’مین آف دی میچ‘‘ کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کریں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہین انھوں نے کہا کہ وہ ان دنوں ٹیلی ویژن کے ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جو ان کے امریکا جانے کی وجہ سے نامکمل رہ گئے تھے،ہمایوں سعید اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فلم میں شاہد آفریدی ہوں کی کامیابی کے بعد پاکستان میں سنیما انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔