- فواد نے امیدوں کا اجڑا چمن پھر آباد کر دیا
- گورنر سندھ کی کتے کو سرکاری پروٹوکول دینے سے متعلق وضاحت
- امریکا میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری
- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
ارمینا خان کا شادی کی آفر کرنے والے شخص کو دلچسپ جواب

ارمینا خان چاہتی تو دیگر لڑکیوں کی طرح اس سوال پر منفی ردعمل دے سکتی تھیں، صارفین کی تعریف
کراچی: معروف اداکارہ ارمینا خان نے شادی کی آفر کرنے والے شخص کو دلچسپ جواب دیکر سب کو حیران کر دیا۔
بن روئے، جانان، یلغار اور شیردل جیسی سپر ہٹ فلموں میںاداکاری کرنے والی ارمینا خان اپنے فنی کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں اور ان دنوں ڈرامہ سیریل ’محبتیں چاہتیں‘ میں منفی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں یہاں تک کہ مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کیے گئے ہر کمنٹ کا جواب دینے کی کوشش کرتی ہیں تاہم گزشتہ روز ایک صارف نے اداکارہ سے ایسا سوال کرلیا جس پر انہوں نے عاجزی کے ساتھ جواب دیکر اپنے مداح کو لا جواب کردیا۔
الطاف نامی صارف نے ٹوئٹر پر امینا خان کو شادی کی آفر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر ارمینا خان خاموش نہ رہیں، انہوں نے بھی صارف کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے۔
ارمینا خان کا اندازِ جواب سوشل میڈیا صارفین کو ایسے بھایا کہ وہ اداکارہ کی تعریف کیے بنا نہ رہے ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ چاہتی تو دیگر لڑکیوں کی طرح اس سوال کے جواب پر منفی انداز میں جواب دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور احترام سے جواب دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صرف مثبت کردار کیساتھ کوئی اداکار آگے نہیں بڑھ سکتا، ارمینا خان
سارا نامی صارف نے کہا کہ ارمینا خان نے جس انداز سے مداح کو جواب دیا وہ قابل تعریف ہے کیوں کہ ہر کسی کے جذبات اور احساسات ہوتے ہیں اور انہوں نے سامنے والے شخص کا احترام کرتے ہوئے اپنا موقف بھی بتا دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔