اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کی بہن کے گھر ڈکیتی کی واردات

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 نومبر 2020
اسپیکر خیبر پختون خوا کی بہن کے گھر ڈکیٹی کی واردات پیش آئی ہے(فوٹو، فائلٰ

اسپیکر خیبر پختون خوا کی بہن کے گھر ڈکیٹی کی واردات پیش آئی ہے(فوٹو، فائلٰ

ایوبیہ: اسپیکر خیبرپختون خواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کی بہن  کے گھر پر ڈکیٹی پڑنے کی واردات ہوئی ہے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق پانچ ماسک پہنے ڈاکو گھر میں داخل ہوے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور آدھے گھنٹہ تک لوٹ مار کرتے رہے۔ڈاکو چالیس تولہ طلاہی زیورات پانچ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لے گئے۔

تفصیلات کے ڈاکو جاتے ہوے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔ مشتاق غنی کے بھانجے نے مقدمے درج کروانے کے لیے تھانہ نواں شہر میں  درخواست دے دی  ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔