صدرٹرمپ کو امریکی عدالت کی جانب سے ایک اور دھچکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 نومبر 2020
اس سے قبل بھی انتخابی نتائج کے خلاف ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو عدالتی جنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ (فوٹو، فائل)

اس سے قبل بھی انتخابی نتائج کے خلاف ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو عدالتی جنگ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ (فوٹو، فائل)

پنسلوانیا: امریکی عدالت نے ریاست پنسلوانیا میں جو بائیڈن کو فاتح قرار دینے کا اعلان رکوانے کے لیے ٹرمپ کی درخواست خارج کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی عدالت نے ریاست پنسلوانیا کے نتائج روکنے کے لیے ٹرمپ کی دائر کردہ اپیل کو مسترد کردیا۔ اپیل کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی تھی۔

تین رکنی بینچ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آزاد اور شفاف انتخابات جمہوریت کے لیے جسم میں دوڑتے لہو کی طرح ناگزیر ہے۔ ٹرمپ کی کومپنین اور حامی پنسلوینیا کے علاوہ مشی گن ، جارجیا، ایریزونا اور نیواڈا میں بھی انتخابی عمل میں دھاندلی سمیت دیگر الزامات پر عدالت کو قائل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ٹرمپ نے عہدہ چھوڑنے اور وائٹ ہاؤس سے رخصت کیلیے نئی شرط رکھ دی

واضح رہے کہ تقریبا تین ہفتے گزرنے کے بعد امریکی صدر نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کے باجود اقتدار کی منتقلی کے لیے آمادگی کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔