نافرمان اولاد والدین کو گھر سے نہیں نکال سکے گی، تحفظ والدین آرڈیننس لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 29 نومبر 2020
فروغ نسیم کی وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان نے مسودہ تیار کرنے کی منظوری دے دی (فوٹو : فائل)

فروغ نسیم کی وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان نے مسودہ تیار کرنے کی منظوری دے دی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کا والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نافرمان اولاد اپنے والدین کو کسی بھی صورت میں گھر سے نہیں نکال سکے گی۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے والدین کے حقوق سے متعلق مسودے پر وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کی اس قانون کے تحت بچوں کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا، آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے۔

مجوزہ مسودے کے مطابق والد اپنے ملکیتی مکان سے بچوں اور ان کی بیویوں کو بے دخل کر سکے گا، والد 10 دن میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بے دخل کر سکے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے والدین کے حقوق سے متعلق آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی اور وزیر قانون فروغ نسیم کو جلد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔