- وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، 17 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا
- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی کامیابی، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے خلاف قرارداد منظور

او آئی سی کا بھارت سے تمام تنازعات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ، 5 اگست کا اقدام یکسر مسترد (فوٹو : فائل)
نائجيريا: او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور اسلامو فوبیا سے متعلق پیش کی گئی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد میں بھارت کے 5 اگست 2019ء کے اقدامات کو مسترد کردیا گیا اور کہا گیا کہ یہ عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہے۔
ایکسپریس کے مطابق نائجر میں منعقدہ آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (تنظیم تعاون اسلامی) وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔ مقبوضہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کا کردار ایل او سی کے اطرف بڑھائے، بھارت جموں و کشمیر، سرکریک اور دریائی پانی سمیت تمام تنازعات عالمی قانون اور ماضی کے معاہدات کے مطابق طے کرے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کردارادا کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں، نمائندہ خصوصی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی کرے اور سیکریٹری جنرل یواین کو آگاہ کرے، سیکریٹری جنرل او آئی سی، انسانی حقوق کمشن اور جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ معاملے پر بھارت سے بات کرے اور رپورٹ پیش کرے۔
- اجلاس میں شریک کشمیری وفد
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اڑتالیسواں اجلاس پاکستان میں منعقد کروائے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تحقیر آمیز رویے، اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، مسئلہ فلسطین اور افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو بالخصوص اجاگر کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر متعدد وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال اور خطے کو بھارتی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے افریقی وزرائے خارجہ کے ساتھ پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال بھی کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔