گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات کا رقومات بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف

اسٹاف رپورٹر  اتوار 29 نومبر 2020
ضلع نواب شاہ سے کروڑوں کی گندم غائب اور فروخت کرنے کے شواہد مل گئے، سیکریٹری فوڈ کو طلبی کا نوٹس (فوٹو: فائل)

ضلع نواب شاہ سے کروڑوں کی گندم غائب اور فروخت کرنے کے شواہد مل گئے، سیکریٹری فوڈ کو طلبی کا نوٹس (فوٹو: فائل)

 کراچی: نیب نے گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات کی جانب سے رقومات بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

نیب کراچی کے مطابق گندم اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات نے رقم بیرون ملک منتقل کیں، نیب نے اہم شواہد ملنے پر گندم اسکینڈل کے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے 2010ء کے تحت الگ سے تحقیقات شروع کردیں اور سیکریٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، نیب نوٹس پر سیکریٹری فوڈ نے کورونا وائرس کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

گندم اسکینڈل میں نیب کو صرف ایک ضلع نواب شاہ (شہید بے نظیر آباد) میں کروڑوں روپے کی گندم غائب اور فروخت کرنے کے شواہد ملے۔ سکرنڈ فلور کا نیب حکام نے مجسٹریٹ کے ہمراہ معائنہ اور پانچ سال کا اسٹاک اور کوٹا بھی چیک کیا۔

محکمہ فوڈ نے ایک فلور مل کو ادائیگی کے لیے طے شدہ طریقہ کار میں بھی غیر قانونی طور پر رعایت دی گئی۔ نیب نے باندھی اور دوڑ مل کی خراب ظاہر کردہ گندم کے متعلق بھی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ میں محکمہ فوڈ میں افسران کو گندم خراب کرنے کی سہولت کاری کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔