- فواد نے امیدوں کا اجڑا چمن پھر آباد کر دیا
- گورنر سندھ کی کتے کو سرکاری پروٹوکول دینے سے متعلق وضاحت
- امریکا میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری
- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
عمران خان نے جھوٹ، فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، سراج الحق

اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے، امیرجماعت اسلامی : فوٹو:فائل
لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن نے سنچری کرلی ہے، نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے، اور مہنگائی بروزگاری اور بد امنی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، حکمرانوں کی بدنتی سے ملک سے برکت ختم ہوگئی ہے، اور عوام خواروزار ہوگئی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کے 4500 ملازمین کو بے روز گار کرنا ظلم اور جبر کا فیصلہ ہے، عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن کی سنچری کرلی ہے، ان کا ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ وزیراعظم کی نا اہلی ہے، حکومت اٹا مافیا چینی مافیا ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، عوام کو اس نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کا سودہ کیا اور اب اسرائل کو تسلیم کرنے کے کوشش کررہی ہے، ملک میں صدراتی نظام لانے کی باتیں ہورہی ہیں، لیکن عوام کو صدارتی نظام کسی طور پر قبول نہیں، ہم عوام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے اور یہ بھی امریکا کی غلام اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہلکار ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی دوسری لہر کے باعث جماعت اسلامی نے 2 ہفتوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں جلسے جلوس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔