چوری شریفوں نےکی،عیش اولاد کررہی ہے،جھوٹ مریم اورنگزیب کوبولنا پڑتا ہے، شہبازگِل

ویب ڈیسک  اتوار 29 نومبر 2020
پوری دنیا میں کرپشن اور چوری سے پہچانے جانے والوں کے بھاشن ہی نہیں ختم ہو رہے،معاون خصوصی ۔ فوٹو : فائل

پوری دنیا میں کرپشن اور چوری سے پہچانے جانے والوں کے بھاشن ہی نہیں ختم ہو رہے،معاون خصوصی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ چوری شریفوں نے کی، عیش اولاد کر رہی ہے اور جھوٹ مریم اورنگزیب کو بولنا پڑتا ہے۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اورکوئی جمہوریت کی بات نہ کرے، کیونکہ جمہوریت صرف شریف خاندان کی میراث ہے، جوجمہوریت شریف خاندان سے باہر ہو اسے درباری جوتے کی نوک پررکھیں گے، ان کو مسلسل جلسوں میں ناکامی کی وجہ سےسبکی کاسامنا ہے، ان کے پِٹے ہوئے بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ عجب بے شرمی ہے، پوری دنیا میں کرپشن اور چوری سے پہچانے جانے والوں کے بھاشن ہی نہیں ختم ہو رہے، چوری شریفوں نے کی، عیش اولاد کر رہی ہے اور جھوٹ مریم اورنگزیب کو بولنا پڑتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔