کینگرو کرکٹرز نے میچ کی تیاریوں کے دوران کرسمس منائی، بچوں کے ساتھ کرکٹ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 دسمبر 2013

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

میلبورن: آسٹریلوی کرکٹرز نے چوتھے ٹیسٹ کی تیاریوں کے دوران ہی کرسمس منائی۔

اس موقع پر بریڈ ہیڈن اور بولنگ کوچ کریگ میک ڈرمٹ کے بیٹے بھی موجود تھے، دونوں کے نام زیک ہی ہیں، ان بچوں نے نیٹس میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ صلاحیتوںکا بھرپور مظاہرہ کیا۔

 photo Pic_zps7ead7e95.jpg

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہیں پرکرسمس لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام پلیئرز اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہوئے۔

 photo Pic1_zps01d56d60.jpg

ڈیوڈ وارنر کی دوست کینڈک فالزون ساتھ تھیں جبکہ کلارک نے بھی اہلیہ کیلی کے ہمراہ کرسمس ٹری کے ساتھ تصاویر بنوائیں، سیریز میں اب تک تباہی مچانے والے مچل جونسن اپنی بیگم جیسیکا اور بیٹی روبیکا کے ہمراہ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

 photo Pic2_zpsdbe94dce.jpg

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔