عمر گل نے فتح کی بنیاد رکھی،مصباح الحق،دباؤ کے دنوں میں ٹیم نے ساتھ دیا، حفیظ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 دسمبر 2013
حفیظ ناقابل فراموش سیریز کھیل رہے ہیں،مصباح،پوری ٹیم سیریز جیتنے پر خوش ہے ،حفیظ۔فوٹو:فائل

حفیظ ناقابل فراموش سیریز کھیل رہے ہیں،مصباح،پوری ٹیم سیریز جیتنے پر خوش ہے ،حفیظ۔فوٹو:فائل

ابوظبی: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح پر مصباح الحق خوشی سے نہال ہوگئے، انھوں نے کہا کہ آغاز میں ہی عمرگل نے بنیاد رکھ دی تھی۔

انھوں نے نئی گیند سے وکٹیں لیں اور پھر سب نے اچھی بولنگ اور بیٹنگ کی، حفیظ ناقابل فراموش سیریز کھیل رہے ہیں، انھوں نے صہیب کے ساتھ عمدگی سے میچ کو اختتام پزیر کیا،پاکستانی کپتان نے کہا کہ احمد شہزاد نے بھی اچھی بیٹنگ کی، ہر میچ اہم ہوتا ہے اس لیے ہم آخری ون ڈے بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

مین آف دی میچ حفیظ نے کہا کہ میں پاکستان کے ایک بہترین بیٹسمین ظہیر عباس کا باہمی سیریز میں تین سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے پر بہت خوش اور یہ میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے،کچھ عرصے قبل میں مجھ پر کافی دبائو تھا مگر سپورٹرز اور ٹیم نے میرا ساتھ دیا، سیریز کے شروع میں کچھ مسائل تھے جن پر میں نے کام کیا، پوری ٹیم سیریز جیتنے پر خوش ہے اور ہم اختتام بھی فتح پر کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔