ٹک ٹاک کا جنون، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 30 نومبر 2020
سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی گن میں گولی لوڈ کی جو اچانک چل گئی۔ فوٹو، فائل

سیکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی گن میں گولی لوڈ کی جو اچانک چل گئی۔ فوٹو، فائل

 کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو کے جنون نے ایک اور جان لے لی، کراچی میں سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فلور ملز پر تعینات سیکورٹی گارڈ انور علی اپنی ہی گن چل جانے سے جاں بحق ہوگیا، گارڈ نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنی گن میں گولی لوڈ کی جو اچانک چل گئی، دوست موبائل سے ویڈیو بناتا رہا اور منع کرتا رہا کہ مت کرو تاہم اچانک گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ انور علی زمین پر گرگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔