- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
ڈی جی نیب نے ملک بھر میں دہشت پھیلا رکھی ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب نے ملک بھر میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو معلوم ہونا چاہیے کہ انکے لوگ کس طرح لوگوں کو کمروں میں بند کر کے ڈرا دھمکا رہے ہیں، ڈی جی نیب عرفان منگی نے ملک بھر میں دہشت پھیلا رکھی ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے چیئرمین نیب بھی نہیں ہٹا سکتا، اگرڈی جی نیب چیئرمین سے بڑا طاقتور ہے تو یہ افسوسناک بات ہے، پھر ہمیں ڈی جی نیب کو ہٹانا پڑے گا اور ان کے خلاف قرار داد لانا پڑے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات
سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ نیب کیخلاف جدوجد جاری رہے گی، تمام ارکان ساتھ ہیں، سینیٹ کا اجلاس بلانے کے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں، چیئرمین نیب سے ملاقات ہوئی انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور ہراساں کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، نیب کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں۔ جس پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے نیب راولپنڈی سےمتعلقہ کیس کا ریکارڈ فوری طلب کرلیا تھا اور کیس کا قانونی جائزہ لینے تک تاحکم ثانی مزید کارروائی روک دینے کا حکم دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔