- عوامی تنقید کے بعد واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی
- حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا
- کراچی؛ پیٹ سے جڑے دو کمسن بچوں کو کامیاب آپریشن سے علیحدہ کردیا گیا
- سانحہ مچھ؛ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مذمتی قرارداد مشترکہ طور پر منظور
- پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں
- نیوزی لینڈ میں ’سی لائن‘ کے تحفظ کے لیے سڑک ایک ماہ کے لیے بند
- کورونا وبا کے بعد فحاشی اور جنسی بے راہ روی میں اضافہ ہوگا، امریکی پروفیسر
- وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا
- مرچ کو تیز ذائقہ دینے والا کیمیکل اب شمسی سیل کو بہتر بنانے میں بھی معاون
- مردان کے مدرسے میں تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ
- شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے طاقتور آبدوز بیلسٹک میزائل کی رونمائی
- پاک افغان بارڈر کنٹرولنگ کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، آرمی چیف
- راولپنڈی میں زمین کا تنازع، بھتیجوں نے دو چچا، ایک چچی اور بیٹی کو قتل کردیا
- ایران کا جنگی مشق میں بیلسٹک میزائل اور ’بمبار ڈرونز‘ کا تجربہ
- میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لینے کافیصلہ
- پاکستان نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا
- صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا، وفاقی وزیر آئی ٹی
- انصاف کی فراہمی میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم
- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
- پیٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز کا سخت رد عمل سامنے آگیا
ٹرمپ کے مشیر خاص اور داماد جیرڈ کُشنر قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے

جیرڈ کُشنر امیر قطر اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے، فوٹو : فائل
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص جیرڈ کُشنر اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیر خاص جیرڈ کُشنر اس ہفتے قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد اسرائیلی سے تعلقات کی بحالی اور قطر کیخلاف عرب ممالک کی پابندیوں کو ختم کروانا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : یو اے ای اور بحرین کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات کا معاہدہ طے پاگیا
وائٹ ہاؤس کے ایک حکام نے تصدیق کی کہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران جیرڈ کُشنر ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب کا قطر سے تعلقات بحال کرنے کا عندیہ
گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد قطر کے ساتھ چار سال سے معطل تعلقات کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل اسرائیل اور عرب ممالک کے معاملات اپنی پالیسی کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔
اسی طرح اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے فیصلے میں بھی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر خاص جیرڈ کُشنر نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس دورے میں بھی وہ سعودی عرب اور قطر سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر گفتگو کریں گے۔ ۔
واضح رہے کہ 5 جون 2017 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت سات عرب ممالک نے دہشت گردی میں معاونت کا الزام لگا کر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جس کے جواب میں قطر نے ان ممالک کی اشیا پر پابندی عائد کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔