وزیر اعظم سے بان کی مون کا ٹیلی فونک رابطہ،جنوبی سوڈان میں سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آئی این پی  جمعرات 26 دسمبر 2013
اقوام متحدہ کاامن مشن ملک میں اس بدترین تشددسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہا ہے۔فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کاامن مشن ملک میں اس بدترین تشددسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہا ہے۔فوٹو:فائل

اسلام آ باد: وزیراعظم نوازشریف کواقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جنوبی سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی گفتگوعالمی رہنماؤں سے ان رابطوں کا حصہ ہے جن کامقصد سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فوجیوں کی تعدادمیں اضافے کے معاملے پران رہنماؤں کی حمایت حاصل کرناہے۔ اقوام متحدہ کاامن مشن ملک میں اس بدترین تشددسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہا ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں لوگ بے گھرہو چکے ہیں۔ جنوبی سوڈان میں تقریبا 45ہزار افراداقوام متحدہ کے امن مشن میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔