- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
- بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا درندہ گرفتار
- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
- حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
- یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
- بغداد میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک، 73 زخمی
- چین رواں ماہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دے گا، وزیرخارجہ
- امن معاہدے پر عمل درآمد؛ طالبان نے نئی امریکی حکومت کو خبردار کردیا
- لاپتہ افراد کیس؛ اعلی حکام کو ہرجانے، شوکاز نوٹسز اور توہین عدالت کے فیصلے معطل
- اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان ریس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا
- سابق کرکٹرز13 سال بعد جنوبی افریقا کو کراچی میں کھیلتا ہوا دیکھنے کے منتظر
- براڈ شیٹ کیس؛ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا
- کے ای ایس سی پرائیویٹائزیشن کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد
- ٹی 10 لیگ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یواے ای کے ویزے جاری نہ ہوسکے
آرمی چیف سے چین کے وزیر قومی دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

چین کے وزیر قومی دفاع نے پاک فوج کی سی پیک منصوبوں کے تحفظ کی کاوشوں کو سراہا
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وئ فینگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
معزز مہمان نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔
معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ چینی وزیردفاع نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔
آرمی چیف نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں تمام اہم امور پر چین کی پاکستان کے لئے حمایت پر معزز مہمان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔