پہلی سہ ماہی: آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فیصد اضافہ ہوا

ارشاد انصاری  منگل 1 دسمبر 2020
سیکریٹری شعیب صدیقی کی زیرصدارت اجلاس،برآمدات بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ
(فوٹو، فائل)

سیکریٹری شعیب صدیقی کی زیرصدارت اجلاس،برآمدات بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فی صد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فی صد اضافہ ہواجبکہ جولائی تا ستمبر آئی ٹی و آئی ٹی انیبلڈ سروسز بشمول کمپیوٹر سروسز اور کال سنٹرز سے 379.251 ملین ڈالر ترسیلات زر حاصل ہوئی ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی سیکریٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پی ایس ای بی کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ایس ای بی کے مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر نے پی ایس ای بی کے اقدامات اور کوششوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔