آصفہ بھٹو کا بینظیر بھٹو کے نقش قدم پرپنجاب سے سیاسی سفر شروع

خالد قیوم  منگل 1 دسمبر 2020
آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ 
 فوٹو: فائل

آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب سے قومی سیاست میں اپنا سیاسی سفر شروع کر دیا۔

سابق وزیراعظم بینظیربھٹومرحومہ اورآصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب سے قومی سیاست میں اپنا سیاسی سفر شروع کر دیا۔ بے نظیر بھٹو نے بھی پنجاب سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا تھا۔

آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور انھیں ریلی اور جلسے میں عوامی سطح پر بڑی پذیرائی ملی۔ مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کی قیادت نے ان کا خیر مقدم کیا۔

آصفہ بھٹو میں بے نظیر بھٹو کی جھلک اور بیباک پن نظر آیا۔آصفہ بھٹو نے ورکروں کا جوش گرمایا اور بے نظیر بھٹو شہید کے اسٹائل میں نعرے لگوائے اور کارکنوں کے نعروں کا جواب بھی دیا جبکہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی مختصر تقریر کو پارٹی پالیسی اور نظریاتی اساس تک محدود رکھا تاہم سیاسی حلقوں کی طرف سے آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری کو پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا خوشگواراضافہ قراردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔