بابر اعظم کو طویل مدت کپتانی کیلیے یقین دہانی مل گئی

عباس رضا  منگل 1 دسمبر 2020

بابراعظم کا مستقبل روشن ہے، چیف ایگزیکٹووسیم خان: فوٹو: فائل

بابراعظم کا مستقبل روشن ہے، چیف ایگزیکٹووسیم خان: فوٹو: فائل

 لاہور: بابراعظم کو طویل مدت کپتانی کیلیے یقین دہانی مل گئی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہے کہ جب تک میں اور چیئرمین احسان مانی عہدوں پرہیں، بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین بیٹسمین اورذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں، وہ خود بھی تینوں فارمیٹ کی ذمہ داری لینا چاہتے تھے،ان کا مستقبل روشن ہے، اسی لیے ہم نے محسوس کیا کہ اظہر علی نے اپنا بہترین وقت گزار لیا، اب بابر اعظم کو ٹیسٹ کپتان کے طور پر بھی گروم کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔