شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق کو کھری کھری سنادیں

عباس رضا  منگل 1 دسمبر 2020
بیٹا جب میں سنچریز بنا رہا تھا، تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، شاہد آفریدی کا افغان بولر کو جواب۔ فوٹو : فائل

بیٹا جب میں سنچریز بنا رہا تھا، تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، شاہد آفریدی کا افغان بولر کو جواب۔ فوٹو : فائل

 لاہور: لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق کو کھری کھری سنادیں۔

لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود محمد عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہتے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر طنز کرتے، میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔

حریف ٹیم کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے نوین الحق کے پاس آنے پر شاہد آفریدی کی مسکراہٹ غصے میں بدل گئی، 22 سالہ بولر سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ہوا، بیٹا میں جب انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریز بنا رہا تھا، اس وقت تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔