بھارتی افواج کے ہاتھوں نومبر میں 15 کشمیری شہید

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 97 کشمیری شدید زخمی

بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 97 کشمیری شدید زخمی

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومبر میں 15 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق شہدا میں سے ایک کشمیری نوجوان کو حراست میں اور 4 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

اس عرصے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 97 کشمیری شدید زخمی ہوئے اور 31 افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جن میں سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری خواتین سے بدسلوکی کے7 واقعات پیش آئے اور ایک گھر کو تباہ کردیا گیا۔

انٹرنیشنل فورم جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے چیرمین محمد احسن اونتو نے وادی میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر خطے میں مداخلت اور بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں کی تحقیقات کے لیے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کی رکنیت معطل کرکے اس پر پابندیاں عائد کرکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔