- چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان
- وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پہلی جیت؛ سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
تائیوان، تبت، سنکیانگ پر چین کی حمایت کرتے ہیں، صدر عارف علوی

صدر عارف علوی سے چینی وزیرِ دفاع وے فَنگ حا کی ملاقات، دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ


اسلام آباد: صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تائیوان، تبت ، سنکیانگ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیرِ دفاع وے فَنگ حا نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی ، تائیوان ، تبت ، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔
صدر عارف علوی نے چین کی معاشی ترقی اور چینی حکومت کے کورونا وبا کے خلاف اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بالادستی کے عزائم سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں ملوث اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
عارف علوی نے مسئلہ کشمیر اور اس پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چینی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔
جنرل وے فنگ حا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین فوجی تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ اس دورے سے دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملے گی، چین پاکستان کے ساتھ ترقی کے فوائد بانٹنا چاہتا ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی میں مددگار ہوں گے۔
چینی وزیر دفاع نے کورونا وبا کے دوران طبی سامان بھیجنے اور مارچ 2020 میں چین کا دورہ کرنے والے واحد غیر ملکی شخصیت ہونے پر صدر عارف علوی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر کی جانب سے نشان امتیاز (ملٹری) کا ایوارڈ عطا کرنا دونوں ممالک کے مابین حقیقی دوستی کا عکاس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔