دکاندار نے پانچ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
 اغوا کار بچے کو اٹھا کر لایا اور چیزیں دلواتا رہا

اغوا کار بچے کو اٹھا کر لایا اور چیزیں دلواتا رہا

 لاہور: بچہ اغوا کرکے بھکاریوں کو تین ہزار روپے میں بیچنے والے اغوا کار کو دکانداروں نے دھر لیا۔

لاہور کے علاقے ساندہ میں موجود پان شاپ دکانداروں نے پانچ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوزکو موصول ہوگئی۔

ساندہ کے علاقے میں پان شاپ پر اغوا کار بچے کو اٹھا کر لایا اور چیزیں دلواتا رہا۔ دکاندار کو اغوا کار کی حرکات مشکوک لگی تو اس نے اغوا کار کر روکا جس پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔

دکان دار نے ملزم کو دھر کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ساندہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔علی نامی ملزم نے 4 سالہ حمزہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔