- زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار
- سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد میں ڈرامائی کمی
- حکومت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا، ڈبلیو ٹی او کا یو اے ای کے حق میں فیصلہ
- پشاور کی ننھی زینب 100 دن گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی
- چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار
- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع اور اسٹیٹ کونسلر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر دفاع اور اسٹیٹ کونسلر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق چینی سول اور عسکری حکام 3 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں، اس اعلی سطحی وفد کے دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینا ہے۔ وزیر دفاع نے چینی قیادت کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا اور چینی وفد نے پاکستان سے تعلقات کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور کورونا کے دوران باقاعدہ اعلی سطح وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور
دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی اعتماد، اور مشترکہ نظریات پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان نے ہمیشہ “ون چائنہ” پالیسی پر مضبوطی سے عمل کیا اور بنیادی قومی مفاد کے امور پر چین کی حمایت کی۔
وزیراعظم نے چین کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقیاتی ماڈل نے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکال دیا ہے اور پاکستان بھی چین کے ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان، تبت، سنکیانگ پر چین کی حمایت کرتے ہیں، صدر عارف علوی
عمران خان نے پاکستان کے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول میں چین کی مستقل حمایت کو سراہا اور کوویڈ-19 سے نمٹنے میں چین کی کامیابی کی بھی تعریف کی۔
عمران خان نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو بھی دل کی گہرائیوں سے سراہا۔
وزیراعظم نے بھارتی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک، پرتشدد اقدامات، آر ایس ایس نظریے سے پیدا ہونے والے سنگین خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی بے گناہ کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے بالادست عزائم اور توسیع پسندانہ ایجنڈے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہندو بالادستی کا منصوبہ خطے میں امن و استحکام کو متاثر کررہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔