- آسٹریلوی شخص اٹلی میں ایک یورو کا گھرخریدنے پر مسرور
- دنیا کے سب سے بڑے جوتے متعارف
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شام کے صدر بشار الاسد اور اہلیہ اسما میں کورونا کی تصدیق
- ملکی تاریخ میں پہلی بار کراچی کی خواتین پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے تعینات
- پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے پھیل رہا ہے
- عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری، مزید 2 مظاہرین ہلاک
- لیگی خاتون رہنما حنا بٹ نے محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- عالمی مارکیٹ میں اضافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی
- سوئٹزرلینڈ میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی
- ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی علاقے پہنچنے پر بھرپور استقبال
- 2009 سے قتل و غارت گری میں مصروف ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلرگرفتار
- کراچی گلشن حدید سے خاتون اورکم عمرلڑکے کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں برآمد
- وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم
- سندھ اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کا تبادلہ
- یمن ؛ تارکین وطن کیمپ میں خوفناک آتشزدگی سے 8 ہلاک اور 107 زخمی
- ٹیسٹ دینے کے لئے پشاورآنے والا نوجوان پولیس فائرنگ سے قتل
- پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کامشترکہ امیدوار نامزد کر دیا
- سعودی عرب میں آئل پلانٹ پر حوثی باغیوں کا راکٹ حملہ
وزیر اعلی پنجاب کا لاہورمیں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلی نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید بسیں چلانے کی ہدایت کردی ہے(فوٹو، فائل)
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گاجس میں عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی-
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں اورالیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔ خریداری کے عمل میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔وزیر اعلی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات جلد پیش کرے-
وزیر اعلی نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا-
اجلاس میں بس ٹرمینل اتھارٹی کے قیام ا ور ٹرانسپورٹ سے متعلق نئی فورس بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا- صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔