سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 1 دسمبر 2020
 فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 109200روپے ہوگئی ۔  (فوٹو: فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 109200روپے ہوگئی ۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 1801ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 109200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 93621روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھکر 1200روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17روپے 15پیسے بڑھکر 1028روپے 80پیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔