- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
- 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
- افغانستان میں سپریم کورٹ کی 2 خاتون ججز حملے میں ہلاک
- وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
- حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
- غیر قانونی تعمیرات، درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری
- جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز
- خوش آمدید جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
- علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب
- حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار
- دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا
- پاکستان کپ؛ رنز کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے
- جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج
- عمرکوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہوگی
برازیل میں انوکھی واردات; ڈاکو بینک سے لوٹی رقم سڑک پر چھوڑ کر فرار

پولیس سے شدید مزاحمت کے بعد چور رقم لیے بغیر ہی فرار ہوگئے(فوٹو، فائل)
براسیلیا: برازیل میں ڈکیتی کی واردات میں ایک ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب بھاری اسلحے سے پولیس کا مقابلہ کرنے والے ڈاکو لوٹا ہوا مال ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو ہونے والی اس واردات میں چوروں نے نصف شب کو برازیل کے جنوبی شہر کرائیسیوما کے ایک بینک میں نقب زنی کی واردات کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بینک پہنچی تاہم انہیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر اس ڈکیٹی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ہولناک مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ بینک کے تجوریاں خالی کرنےو الے ان نقب زنوں نے پولیس کے خلاف خود کار ہتھیار استعمال کیے، ایک ٹرک کو دھماکے سے اُڑا دیا اور فرار کا راستہ حاصل کرنے کے لیے کئی راہ چلتے افراد کو یرغمال بنا کر پولیس کی گرفت سے نکلنے کے لیے جاں توڑ کوشش کی۔
ملزمان کی جانب سے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں نقد رقم کو نقصان بھی پہنچا اور کرنسی نوٹوں کے پرزے سڑک پر بکھر گئے۔
پولیس سے اس شدید مقابلے کے دوران یہ چور اپنی جان تو بچانے میں کام یاب ہوگئے لیکن بینک سے نقد رقم کی گڈیاں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شہریوں نے سڑک پر موجود گڈیوں اور بکھرے نوٹوں سے خوب انصاف کیا اور جس کے ہاتھ جو اور جتنا لگا ، لے کر چلتا بنا۔
پولیس چوروں کو تو گرفتار نہ کرسکی تاہم سڑک پر بکھرے نوٹوں اور نقدی کے پرزے جمع کرنے والے چار شہریوں کو ضرور دھر لیا۔
حکام کے مطابق نقب زنی کی اس واردات میں 30 چور ملوث تھے جب کہ وہ مقامی کرنسی میں 8 لاکھ دس ہزار نقد چھوڑ کر فرار ہوئے۔ یہ رقم ڈالر میں 1 لاکھ 52 ہزار سے زائد بنتی ہے جب کہ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم کم و بیش ڈھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔