اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہونے کا امکان

عباس رضا  منگل 1 دسمبر 2020
بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے۔  

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد غیر یقینی دکھائی دے رہا ہے، کورونا کی وجہ سے حالات اس کیلیے سازگار نہیں لگ رہے، آئندہ سال ہونے والا میگا ایونٹ یواے ای میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

وسیم خان سے سوال کیا گیا کہ بھارت آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی پی ایل اور انگلینڈ کی میزبانی کا بھی تو پلان بنارہا ہے، انہوں نے کہا کہ حقیقی تصویر اپریل میں سامنے آجائے گی۔انہوں  نے کہا کہ فی الحال حالات سیاسی پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی سیریز کیلیے سازگار نظر نہیں آتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔