- چین نے ایک بار پھر دنیا کو ’’نئی سرد جنگ‘‘ کے خطرات سے خبردار کردیا
- چین کی امریکا سے روئی کی خریداری معطل، دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس میں مندی
- فیس بک نے کورونا ویکسین سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
- آئین کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، وزیر اعلی سندھ
- تین وزرا نے سازش کے تحت صنعتوں کی گیس بند کرائی، ایف پی سی سی آئی
- کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان
- سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں رشوت لے کر داخلے، تمام ملزمان نیب ریفرنس میں بری
- کھلے سمندر میں کارروائی، 28 ہزار ایرانی ڈیزل ضبط، 7 ملزمان گرفتار
- 2020ء؛ملکی ہوائی اڈوں پر 5 ارب کی منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی
- جی ایس ایم ایمپلیفائر کی فروخت پر 6 آن لائن اسٹورز کو نوٹسز جاری
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی سے شروع کرنے کی سفارش
- ایشون کا ساتھی کھلاڑی پجارا کو انوکھا چیلنج، آدھی مونچھ منڈھوانے کا اعلان
- برازیل میں طیارہ حادثے میں 4 فٹبالر ہلاک
- مالکن کا اپنے کتے کی جیون ساتھی ڈھونڈنے کے لیے نرالا انداز
- وزیراعلیٰ کے چیمبر میں چوہوں اور ہائیکورٹ میں کتوں کی بھرمار کیخلاف درخواست پر جج برہم
- وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
- ہفتے میں آدھا پاؤ تلی ہوئی چیزیں بھی دل کےلیے خطرناک ہیں، تحقیق
- بلیک ہولز آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بڑے ہوسکتے ہیں
- زندگی خطرے میں ڈالنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی
- وزیر تعلیم سعید غنی کے نام پراربوں روپے کے ٹھیکوں کی بندربانٹ کا انکشاف
مصنوعی ذہانت سے پروٹین فولڈنگ کا 50 سالہ مسئلہ حل

ڈیپ مائنڈ اے آئی کے تحت ایلفا فولڈنگ نے پہلی مرتبہ پروٹین فولڈنگ کی 92 فیصد درست حد تک پیشگوئی کی ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: پروٹین سمٹاؤ یعنی فولڈنگ ایک پیچیدہ حیاتیاتی عمل ہے جس پر ماہرین ایک عرصے سے غور کررہے تھے۔ فولڈنگ کا پیچیدہ عمل سپرکمپیوٹنگ اور ڈسٹری بیوٹنگ کمپیوٹنگ کے بغیر بھی حل نہیں ہورہا تھا لیکن اب ڈیپ مائنڈ اے آئی (آرٹیفشل انٹیلیجنس) کی بدولت یہ معمہ چند گھنٹوں میں حل کرلیا گیا۔
پروٹین فولڈنگ ہمارے جسم میں ہونے والا ایک قدرتی عمل ہے جہاں پروٹین کی لمبی زنجیریں سہہ جہتی (تھری ڈی) انداز میں ترتیب پاتی ہیں۔ ہم اتنا جانتے ہیں کہ اگر یہ پروٹین درست انداز میں مرتب ہو تو جسم کے لیے بہتر ورنہ غلط فولڈنگ خطرناک بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔
لیکن یہ پیچیدہ معمہ ایک عرصے سے حل نہیں ہورہا تھا۔ اب گوگل کی ایلفابیٹ کمپنی کے تیار کردہ ڈیپ مائنڈ کی بدولت پروٹین فولڈنگ کے تھری ڈی ساخت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ اس طرح یہ بتاسکتا ہے کہ کس طرح کا پروٹین وجود میں آتا ہے اور اس نے نصف صدی کا وہ مسئلہ حل کردیا ہے جو سائنسدانوں کو پریشان کررہا تھا۔
پروٹین یک جہتی رِبن سے شروع ہوتے ہیں اور آخرکار تھری ڈی انداز میں پیچیدہ شکل بناتے ہیں۔ اس موقع پر مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر پہلی پروٹینی ادا کو کچھ دیر تک دیکھتا ہے اور اس کی سرگرمی سے پیشگوئی کرتا ہے کہ اس کی تھری ڈی فولڈنگ کس طرح ہوگی۔ اسی طرح کمپیوٹنگ کا عمل یہ بھی بتاسکتا ہے کہ پروٹین کس طرح کے امائنوایسڈ بنائے گئے۔ یوں اے آئی اس کے اگلے ناقابلِ تصور حالات کا ایک خاکہ پیش کرتی ہے۔
1970 سے سائنسداں پروٹین فولڈنگ کے مسئلے سے دوچار ہیں اور اس کا حل ڈھونڈ رہے تھے۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ اس کے لیے جو حساب کتاب درکار ہے اسے انجام دینے میں کائنات جیسی عمر کا عرصہ درکار ہوگا جو ظاہر ہے اربوں سال پر محیط ہے۔
2018 میں شروع کیا گیا یہ منصوبہ شروع کیا گیا ۔ اس منصوبے کو الفا فولڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس وقت اس کی کارکردگی بہت اچھی تھی لیکن اب یکدم تیزی آئی ہے۔ جب ایلفا فولڈ کے سامنے 170,000 پروٹینی ساختیں رکھی گئیں اور ڈیٹا بیس دکھایا گیا تو اس نے ایک پورے وضع کردہ پروٹوکول کے تحت 92.4 فیصد درستگی سے پروٹین فولڈنگ کی پیشگوئی ہوئی جو ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔