- بھارت میں کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے، امریکی نیوزایجنسی
- جوبائیڈن سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سبق حاصل کریں، چین
- کراچی میں سردی برقرار، پارہ بدستور 8.5 ڈگری ریکارڈ
- ایف آئی اے کی بھرتیوں میں فراڈ اور بے قاعدگیوں کا انکشاف
- پہلی ششماہی، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی، مالیاتی خسارہ بڑھ گیا
- پیس میکر کے حامل مریض ایپل فون کو مناسب فاصلے پر رکھیں، ایپل کا انتباہ
- ویڈیو اسٹریمنگ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ، تحقیق
- مشی گن کی خوش نصیب خاتون نے ایک ارب ڈالر کی لاٹری جیت لی
- یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس لے لیا
- روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دوبارہ نیچے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
- اٹلی کے وزیر اعظم کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی
- وزیراعلیٰ سے آئی جی پولیس بلوچستان کی الوداعی ملاقات
- فضل الرحمان، نواز شریف اور زرداری کے حکومت مخالف تحریک پر ٹیلیفونک رابطے
- سعودی عرب میں زوردار دھماکا
- علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اٹلی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے انعقاد پر3 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملتان گھنٹہ گھر کے نزدیک آتشزدگی کی ذمے داری بھی ن لیگ پر ڈال دی(فوٹو، فائل)
ملتان: حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈیم ایم کی جانب سے ملتان میں جلسے کے انعقاد کے بعد حکومت نے 3 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمات 150 افراد کے خلاف آتش بازی کی ایف آئی آر بھی شامل ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی۔وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گھنٹہ گھر چوک پر آتشزدگی کی ذمہ داری بھی ن لیگ پر ڈال دی۔
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ جلسہ منتظمین میں ن لیگ کے 22، پیپلزپارٹی کے 16 اور جے یو آئی کے 13 افراد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کا فیصلہ انفکشن ڈیزیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ راج کماری کی تقریر کے دوران آتشزدگی کی تحقیقات بھی مکمل کر لی گئیں۔ آگ ن لیگ کے رہنما کی آتشبازی کے باعث لگی۔ مولانا نے اپنے ورکرز کو بلا کر ڈنڈے تقسیم کیے۔ پولیس پر حملے کی ہدایت کی، حلوہ اور جلوہ اکٹھا دکھایا۔
یہ خبر بھی پڑھیے:سربراہ پی ڈی ایم اے کا حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان
فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جلسے، جلوسوں اور ریلیوں سے حکومتیں نہیں گرتیں۔ پارلیمنٹ کبھی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھائی جا سکتی۔ تحریک عدم اعتماد کی گیدڑ بھبھکیوں سے حکومت گھر جانے والی نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر ملتان جلسے کے آرگنائزر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔