چہلم کے جلوس میں رکاوٹ ڈالنے پر دہشتگردی کے مقدمات

صالح مغل / خبر نگار  جمعرات 26 دسمبر 2013
کانفرنس کیلیے جانیوالے کارکن،متاثرہ مدرسے کے مہتمم بھی بیٹے اوربھائی سمیت نامزد فوٹو: ایکسپریس

کانفرنس کیلیے جانیوالے کارکن،متاثرہ مدرسے کے مہتمم بھی بیٹے اوربھائی سمیت نامزد فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے شہداء کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کو مبینہ طور پر رکوانے اور سینکڑوں کارکنوں کا جلوس نکال کرچہلم کے جلوس کی جانب پیش قدمی کرنے اور رینجرز اور پولیس پر فائرنگ و پتھرائو کرکے انھیں زخمی کرنے و املاک کو نقصان پہنچانے پر مذہبی رہنمائوں مولانا عبدالرحمن سلطانی ،مفتی تنویر عالم سمیت مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم مولانا اشر ف علی، بیٹے امان اللہ، بھائی مولانا شاکر اللہ، مولانا مسعود الرحمان عثمانی جھنگ کے مولانا معاویہ اعظم،مولونا اظہار الحق فاروقی سمیت گیارہ علما اورمظاہرین کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ7ataسمیت اقدام قتل، اعانت جرم ، مذہبی منافرت پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات 109/188 ،295/341 ، 149/427 ،186/148 ، 324/353 کے تحت مقدمہ درج کرکے جلوس میں رینجرز اور پولیس پر فائرنگ ، پتھراو کرنے میں ملوث تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 photo 7_zpsda3cc83a.jpg

دو ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جن کیخلاف الگ الگ مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ ادھر ایس ایچ او پیرودھائی انسپکٹر راجا رشید نے ایکسپریس کے رابطہ پر بتایاکہ علماء کرام پر لوگوں کا اکسانے اور اعانت کا بھی الزام ہے انھوں نے بتایاکہ مقدمہ کی تفتیش کے دوران ویڈیو فوٹیج سے مدد لیکر دیگر ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔