اکلوتے بیٹے کا ماں پر سنگین تشدد، سر کے بال کاٹ کر شدید زخمی کردیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 2 دسمبر 2020
پولیس کے مطابق بیٹا مخبوط الحواس ہے اس لیے کارروائی کا فیصلہ ماں کی درخواست ہی پر کیا جائے گیا (فوٹو، فائل)

پولیس کے مطابق بیٹا مخبوط الحواس ہے اس لیے کارروائی کا فیصلہ ماں کی درخواست ہی پر کیا جائے گیا (فوٹو، فائل)

 لاہور: اسلام پورہ کے علاقے میں بیٹے کے ماں پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام پورہ میں نا خلف  اکلوتے بیٹے نے  سگی ماں کو سفاکی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بیٹے نے پہلے بوڑھی  ماں کے بال کاٹ دیے اور بعدازاں اسے ٹوکے کے وار کرکے زخمی کر دی۔

بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی شہناز بی بی اسپتال کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پولیس کے مطابق اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کی اطلاع پر  20 سالہ ملزم عثمان  کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم عثمان مخبوط الحواس ہے،ماں کی درخواست پر ہی کارروائی کی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نافرمان اولاد والدین کو گھر سے نہیں نکال سکے گی، تحفظ والدین آرڈیننس لانے کا فیصلہ

متاثرہ خاتون کے محلے داروں نے پولیس کو بتایا ہے کہ عثمان اپنی ماں پر پہلے بھی تشدد کرتا تھا اور اس نے کچھ دن پہلے ماں کا بازو توڑدیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔