پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرا سکتی ہے، اقبال قاسم

زبیر نذیر خان  بدھ 2 دسمبر 2020
ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی، سابق چیف سلیکٹر۔ فوٹو: فائل

ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی، سابق چیف سلیکٹر۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اقبال قاسم نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے اور عمدہ فارم دکھائیں تو کیویز کو زیر کیا جاسکتا ہے، ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ پاکستان ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی، البتہ یہ ٹور مشکل ضرور ہوگا۔

نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں اقبال قاسم نے مزیدکہا کہ قومی کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے سے پوری قوم کو پریشانی ہے، پی سی بی کو چاہیے تھا کہ سفر کے لیے چارٹرڈ طیارہ استعمال کرتا،امید ہے کہ پاکستان ٹیم اس مشکل سے جلد ہی نکل آئے گی، اس مسئلے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔