انڈر19سہ روزہ کرکٹ، سندھ اعزاز کے دفاع میں سرخرو، ناردرن ناکام

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
سینٹرل پنجاب کے ارحم نواب اور ناردرن کے مبصر خان مشترکہ طور پر ایونٹ کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ فوٹو: فائل

سینٹرل پنجاب کے ارحم نواب اور ناردرن کے مبصر خان مشترکہ طور پر ایونٹ کے بہترین بولر ثابت ہوئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  ون ڈے کے بعد سندھ نے قومی انڈر19سہ روزہ کرکٹ ٹائٹل بھی جیت لیا، ٹیم نے فائنل میں ناردرن کو 194 رنز سے مات دے کر اعزاز کا دفاع کیا۔

راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کے آر آیل گراؤنڈ میں فائنل کے چوتھے اور آخری روز ناردرن کو جیت کے لیے 464 رنز کا ہدف ملا لیکن ٹیم269پر ہمت ہارگئی، عبدالفصیح 105 اور شعیب خان 86 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عالیان محمود نے 6 وکٹیں اڑائیں، دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے سندھ کے کپتان صائم ایوب بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

سینٹرل پنجاب کے ارحم نواب اور ناردرن کے مبصر خان مشترکہ طور پر ایونٹ کے بہترین بولر ثابت ہوئے،بہترین کھلاڑی بھی مشترکہ طور پر عدیل میؤ اور مبصر خان رہے، بیسٹ وکٹ کیپر کا اعزاز سدرن پنجاب کے عبداللہ بٹ کے نام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔