اقرا عزیز اور یاسر حسین کی عمروں میں کتنا فرق ہے؟

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
لوگ آج بھی جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اقرا عزیز، یاسر حسین سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں فوٹوفائل

لوگ آج بھی جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اقرا عزیز، یاسر حسین سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں فوٹوفائل

کراچی: اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز کی عمر کے درمیان کتنا فرق ہے بالآخر یاسر حسین نے خود ہی بتادیا۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی جہاں ان کے مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی تھی۔ وہیں دونوں کی عمر کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یاسر حسین اقرا عزیز سے عمر میں کافی بڑے ہیں اور عمر کے اس فرق کو لے کر دونوں کو آج تک ٹرول کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کے سوالوں سے تنگ آکر یاسر حسین سے شادی کی، اقراعزیز

لوگ آج بھی جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اقرا عزیز، یاسر حسین سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں۔ تاہم اقرا اور یاسر دونوں نے ہی اس بارے میں خاموشی اختیار کیے رکھی۔

لیکن اب حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کی جانب سے جب یاسر حسین سے پوچھا گیا کہ اقرا آپ سے کتنے سال چھوٹی ہیں؟ تو یاسر حسین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا 11 سال۔

یاسر حسین کے جواب کے برعکس جب گوگل پر دونوں کی تاریخ پیدائش کو سرچ کیا جائے تو گوگل کے مطابق یاسر حسین کی تاریخ پیدائش 22 اپریل 1984 ہے جس کے مطابق ان کی عمر 36 سال ہے۔ اور اقرا عزیز کی تاریخ پیدائش 24 نومبر 1997 ہے اور وہ اس وقت 23 سال کی ہیں۔

لہذا جب دونوں کی تاریخ پیدائش کا موازنہ کیا جائے تو اقرا عزیز اور یاسر حسین کی عمر کے درمیان 11 سال کا نہیں بلکہ 13 سال کا فرق ہے۔ یعنی گوگل کے مطابق اقرا، یاسر سے عمر میں 13 سال چھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین گزشتہ برس 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں اس وقت سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جب یاسر حسین نے اقرا عزیز کو ایوارڈ شو کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔