- حقوق نسواں قوانین پر عملدرآمد کا میکنزم تیار کر لیا گیا، ایکسپریس فورم
- ایک ہزار714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص
- لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق
- نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لیں گے
- 6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال
- آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل، عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط
- ایم کیوایم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی متمنی، پیپلزپارٹی تیار
- رواں ماہ کیلیے انتہائی بلند قیمت پر ایل این جی کے 11 کارگو بک
- IMF قرض بحالی،80 شعبوں کیلیے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم
- اعتماد کا ووٹ یا محفوظ راستہ؟
- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
ساحل سمندر پر صفائی نے وسیم اکرم کو خوش کردیا

سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے ساحل سمندر پر جاری صفائی مہم کو سراہا۔ فوٹو : فائل
کراچی: سابق کپتان وسیم اکرم آخر کار ساحل سمندر کے بدلے حالات دیکھ کر خوش ہوہی گئے۔
سابق کپتان وسیم اکرم آخر کار ساحل سمندر کے بدلے حالات دیکھ کر خوش ہوہی گئے، سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے وہاں پر جاری صفائی مہم کو سراہا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آخر کار کچھ مثبت چیزیں سامنے آنے لگی ہیں، یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، بڑی زبردست صفائی ہے، ساحل کی صفائی پر میں کراچی والوں کے ساتھ ان لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جو اس صفائی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ خاص طور پر سرفراز اور سی بی سی ٹیم کو سب نے بڑی لگن اور محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔
وسیم اکرم نے طنزیہ یہ بھی کہا کہ مان لیتا ہوں کہ گند ڈالنے والے چند لوگ ہیں جو کراچی کے نہیں، وہ چاند سے آتے ہیں تاہم اب ساحل بہت خوبصورت لگ رہا ہے اور ہم باہر سے آنے والوں کو بھی دکھا سکتے ہیں، اب اس طرح ہی ہم نے ذمہ داری دکھا کر اسے صاف رکھنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔