- ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے
- کراچی؛ کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا
- بھارت کے اسپتال میں آتشزدگی سے 10 نومولود بچے ہلاک
- اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لئے مقرر
- پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے آکلینڈ سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھرلی
- پی ایس ایل 6؛ فرنچائزز میں برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری
- پنجاب میں آرمی آکشن میں نیلام کردہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر پابندی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج؛ ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 178 ارب سے زائد کا اضافہ
- ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد کا سیلزمین پر تشدد
- سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین کردی گئی
- دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، فردوس عاشق
- امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں دوبارہ تگڑا ہوکر 160روپے سے تجاوز کرگیا
- خون کے لوتھڑوں کو الٹراساؤنڈ اور نینو ذرات سے ختم کرنے کی انقلابی ٹیکنالوجی
- اپنا کھانا خود گرم کرنے والا لنچ باکس
- پرانے ٹی وی سے 18 ماہ تک پورے قصبے کا انٹرنیٹ متاثر
- فروری سے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بک کمپنی کو بھی دیا جائے گا
- ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2007 کیسزرپورٹ؛ 40 افراد جاں بحق
- کیا پاکستان میں خواجہ سرا ہونا جرم ہے؟
- سندھ میں 11 جنوری سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
- جنوبی افریقی ٹیم کو سرکاری مہمان کا درجہ حاصل
اسلام آباد کی عدالت میں جعلی حکم نامے تیار کرنے کا انکشاف

سینئر سول جج محمد شبیر کے اسٹینو گرافر کو معطل کردیا گیا
اسلام آباد کچہری میں جعلی عدالتی حکم نامے تحریر کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے جعلی عدالتی احکامات تیار کرنے پر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سینئر سول جج محمد شبیر کے اسٹینو گرافر کو معطل کردیا۔
سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت کے دو جعلی حکم نامے تیار کیے گئے۔ 20فروری 2020 کی آرڈر شیٹ میں رد و بدل کیا گیا جبکہ 21مارچ 2020 کو کورونا لاک ڈاؤن کے باعث کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوئی اور اس کا بھی جعلی آرڈر تیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسسٹنٹ رجسٹرار برطرف
اسٹینوگرافر واقف خان کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق اس نے بطور ریڈر ایک جعلی حکم نامہ تیار کیا اور ایک عدالتی آرڈر شیٹ میں ٹیمپرنگ (ردوبدل) کی جس کے نتیجے میں وہ مس کنڈکٹ (بدعنوانی) کا مرتکب ہوا۔
ملزم نے عادل بنام کرن فیملی کیس میں بچے کی ملاقات کرانے کا جعلی حکمنامہ تیار کیا۔ اسٹینو گرافر واقف خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ جعلی آرڈر شیٹ تیار کرنے سے میرا کوئی تعلق نہیں، مجھے الزام سے بری کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔