- خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ
- مکہ مکرمہ میں پیدا ہونے والا بچہ ایک سال بعد والدین کے پاس پاکستان پہنچ گیا
- ملائیشیا میں ضبط طیارے کے مسافر وطن واپس آکر ایک اور مشکل میں پھنس گئے
- ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک
- بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی، 4 بچے جاں بحق، درجنوں متاثر
- حکومت کے اے ٹی ایم سینیٹ الیکشن ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول
- وزیراعظم کے مؤقف کی وجہ سے کئی ممالک اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہے، نورالحق قادری
- بھارت میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
- وفاق اورسندھ حکومت کراچی کی ترقی کیلئے سیاسی اختلاف بالائے طاق رکھنے پرمتفق
- 6 ماہ کے دوران کھربوں روپے کی چائے اور موبائل فون درآمد
- سابق ہم جماعت طالبات کی ’ری یونین پکنک‘ خوفناک حادثے کا شکار، 11 ہلاک
- امریکی دارالحکومت میں تقریب حلف برداری کے دن 20 ہزار فوجی تعینات ہوں گے
- پلوامہ ڈرامے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے
- ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ
- وسطی افریقی جمہوریہ ؛ مسلح جھڑپ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہلکار ہلاک
- سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی
- کوہ پیماؤں نے پہلی بار موسم سرما میں کے ٹو کو سر کرکے تاریخ رقم کردی
- عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی
- سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر از خود نوٹس لینے کی اپیل
لاہور ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے کی 9 کلو ہیروئن اٹلی اسملنگ کی کوشش ناکام

مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات بیرون ملک اسملنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
مسافر کو حراست میں لے لیا گیا جس نے منشیات بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ وہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ سے اٹلی کے شہر میلان جارہا تھا۔
اے ایس ایف نے اس کے بیگز کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو 9 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہو گئی جس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف نےمزید قانونی کارروائی کیلئے ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔