رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتادیا

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندرکا گند ڈھونڈ کرصفائی کرتا ہے، رابی پیرزادہ: فوٹو: فائل

انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندرکا گند ڈھونڈ کرصفائی کرتا ہے، رابی پیرزادہ: فوٹو: فائل

 کراچی: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے چہرے پرنور لانے کا راز بتادیا۔

رابی پیر زادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سارہ ایڈمن سے منسوب ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رابی پیرزادہ نے چہرے پر نور لانے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔  جھوٹ نہ بولنے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پر نور آتا ہے۔

سابق گلوکارہ نے مزید کہا کہ انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر کا میل ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔ جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اورکوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پرحاوی آجائے جوہمیں بدظن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔