پی آئی اے کا 8 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک / آفتاب خان  بدھ 2 دسمبر 2020
جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پرلیے جائیں گے، ذرائع۔  فوٹو: فائل

جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پرلیے جائیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی: سی ای او پی آئی اے نے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کے لئے 8 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر لئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پیشکشیں طلب کرلی ہیں اور یہ پیشکش  170 سیٹوں والے جہاز خریداری کے لیےکی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جہاز جنوری سے دسمبر 2021 کے دوران لازماً پی آئی اے کے حوالے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔