ایک ٹانگ سے محروم سائیکلسٹ کا 2 ہزار کلو میٹر پُرخطر راستے کو عبور کرنے کا ریکارڈ

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
چینک ہانگ 11 سال قبل ایک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے، فوٹو : فئل

چینک ہانگ 11 سال قبل ایک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے، فوٹو : فئل

بیجنگ: چین میں ایک ٹانگ سے محروم سے 32 سالہ چینگ ہانگ نے سائیکل پر چٹانوں اور گھاٹیوں پر 2 ہزار کلومیٹر سفر طے کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ایک ٹانگ سے محروم جینگ ہانگ نے معذوری کو اپنے عزم سے شکست دیدی۔ جینگ ہانگ نے مسلسل 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

one leg cyclist

موٹرسائیکلسٹ چینگ ہانگ 11 سال قبل ایک حادثے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے معذوری کو اپنے شوق اور عزم میں رکاوٹ بننے نہیں دیا اور دوبارہ سے چین بھر میں سفر جاری رکھا۔

جینگ ہانگ نے ٹانگ کے آپریشن کے بعد 2015 میں شنگھائی کی نمکین جھیل تک موٹر سائیکل پر سواری کی تھی اور 2018 میں بھی صوبہ سیچوان سے تبت کے پر خطر اور دشوار پہاڑیوں اور گھاٹیوں کو موٹر سائیکل پر عبور کیا تھا۔

اس کے بعد بھی جینگ ہانگ نہیں روکے اور کامیابی کا سفر جاری رکھا یہاں تک کہ 2 ہزار کلومیٹر تک مسلسل سفر کرنے والے پہلے ایک ٹانگ سے محروم سائیکلسٹ بن گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔