کتے سے کھیلتے ہوئے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

ویب ڈیسک  بدھ 2 دسمبر 2020
ڈاکٹر کو نے نومنتخب صدر کو مخصوص قسم کا جوتا پہننے کا مشورہ دیا ہے، فوٹو : فائل

ڈاکٹر کو نے نومنتخب صدر کو مخصوص قسم کا جوتا پہننے کا مشورہ دیا ہے، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے پیر میں کتے سے کھیلتے ہوئے فریکچر ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے ذاتی معالج نے کئی ہفتوں تک مخصوص جوتا پہننے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن اپنے گھر میں کتے سے کھیلنے کے دوران گر پڑے جس کے باعث دائیں پاؤں کی دو ہڈیوں میں فریکچر ہوگیا۔ نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ذاتی معالج ڈاکٹر کیون اوکونر فریکچر والے پاؤں میں مخصوص قسم کا جوتا پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

جو بائیڈن کے معالج کیون اوکونر نے مزید بتایا کہ ابتدائی ایکسرے میں فریکچر واضح نہیں ہوا تھا لیکن درد میں مسلسل اضافے کے باعث سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں فریکچر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نومنتخب جو بائیڈن کے پاس دو پالتو کتے ہیں جن کے ساتھ وہ اپنا وقت بتاتے ہیں جن میں سے ایک دو سالہ جرمن شیفرڈ کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہوگیا اس کتے کا نام میجر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔