- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کے لیے ابتدائی معاہدہ ہوگیا
کابل: افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے ابتدائی معاہدہ طے پاگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین نے اس ابتدائی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ، امریکا اور پاکستان کی جانب سے بھی اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
اس ابتدائی معاہدے میں اگرچہ امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے تاہم اسے بڑی پیش رفت قرار دینے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کے بعد مذاکرات کار جنگ بندی سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کا آغاز کرسکیں گے۔
افغان حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے رکن نادر نادری کا کہنا ہے کہ اس دستاویز میں مذاکرات کا ابتدائی مرحلہ طے کرلیا گیا ہے اور اس کے بعد سے گفت شنید کا ایجنڈا اسی کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔ طالبان ترجمان نے بھی ٹوئٹر پر معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین یہ پیش رفت قطر میں امریکا کے ساتھ طالبان کا معاہدہ طے پانے کے کئی ماہ بعد ہوئی ہے۔ دوسری جانب اس دوران میں طالبان کے افغان حکومت کے خلاف حملے جاری رہے ہیں۔
امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تین صفحات پر مبنی اس معاہدے میں سیاسی روڈ میپ کی تیاری اور جامع جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے قواعدوضوابط اور لائحہ عمل کا تعین کرلیا گیا ہے۔
طالبان نے ابتدائی طور پر مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے تک جنگ بندی سے انکار کردیا تھا تاہم خلیل زاد کے مطابق افغان حکومت کے ساتھ ہونے والے حالیہ معاہدے میں فریقین مشکل امور پر بات کرنے کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کا افغان فریقین کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دوحہ میں مختلف افغان فریقین کے مابین رولز اینڈ پروسیجرز کے حوالے سے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس معاہدے سے فریقین کے بات چیت کے ذریعے حل کی تلاش کے عزم کی عکاسی ہوئی ہے۔ معاہدہ ایک کامیاب اور نتیجہ خیز بین الافغان مزاکرات کی جانب اہم پیش رفت ہے جس کے لیے ہم پرامید ہیں۔ پاکستان بین الافغان مزاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بین الافغان مزاکرات ایک وسیع البنیاد، کثیر الجہتی حل پر اختتام پذیر ہوں گے۔اس سے ایک پرامن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کا راستہ ہموار ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔