آصفہ بھٹوکی سیاست میں انٹری پر فنکاروں کا ردعمل

ویب ڈیسک  جمعرات 3 دسمبر 2020
مومنہ مستحسن نے آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری کو پاکستانی خواتین کے لیے مثبت قدم قرار دیا، فوٹوانٹرنیٹ

مومنہ مستحسن نے آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری کو پاکستانی خواتین کے لیے مثبت قدم قرار دیا، فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری نے فنکاروں کو بھی متاثرکردیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے چند روزقبل ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کرکے سیاست کا آغازکیا اور اس دوران وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، جلسے میں عوامی سطح پر انہیں بے حد پزیرائی بھی ملی۔

آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری نے نہ صرف جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو متاثر کیا بلکہ شوبز فنکار بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آصفہ بھٹو زرداری کی سیاست میں انٹری؛ علی ترین بھی متاثر

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے آصفہ بھٹو کی ملتان جلسے کی تصویر شیئر کراتے ہوئے کہا شاندار آغاز۔ اور  آصفہ بھٹو کو پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے بہتر انتخاب قرار دیا۔

وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی آصفہ بھٹو زرداری سے متاثر نظر آئیں انہوں نے ٹوئٹر پر آصفہ کی سیاست میں انٹری کو پاکستانی خواتین کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آصفہ بھٹو کا سیاست میں خیرمقدم کیا۔

https://twitter.com/MominaMustehsan/status/1333809306341404672

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے بھی آصفہ بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت زبردست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔