- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
- 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
- افغانستان میں سپریم کورٹ کی 2 خاتون ججز حملے میں ہلاک
- وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
- حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
- غیر قانونی تعمیرات، درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری
- جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز
- خوش آمدید جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
- علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب
- حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار
- دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا
- پاکستان کپ؛ رنز کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے
- جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج
- عمرکوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہوگی
ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم نے پاکستان کو خیرباد کہہ دیا

سمیع اسلم دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے۔ فوٹو : فائل
کراچی: ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلز پہنچ کر سماجی رابطے کے ذریعہ نئے آغاز کی نوید سنادی، وہ دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے، سمیع اسلم کو غیر معمولی اہلیت کے تحت امریکی امیگریشن مل گئی۔
ذرائع کے مطابق سمیع اسلم کا یو ایس اے کرکٹ بورڈ سے معاہدہ طے پاگیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے 3 برس کا کنٹریکٹ کیا ہے، امریکی کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹر کو سالانہ پونے دو لاکھ ڈالرز ادا کرے گا، سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 758 رنز بنائے،سیزن 20-2019 میں سمیع اسلم نے 864 رنز بنائے تھے جس میں 4 سنچریز بھی شامل تھیں۔
سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مزید بھی کھیلتا رہتا تو موقع ملنا مشکل تھا، میری دلی خواہش تھی کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتا، موجودہ حالات میں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچھی پیش کش ہوئی، جس کو میں نے قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین اور سابق ٹیسٹ بیٹسمین آصف مجتبیٰ سمیت دیگر کرکٹرز پہلے ہی امریکا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔